علیم خان کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا
لاہور: آمدن سے زائد اثاثہ جات اور آف شور کمپنی کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کے سینئر رہنما علیم خان کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق آمدن سے زائد اثاثوں اورآف شور کمپنی رکھنے کے الزام میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کو آج لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ احتساب عدالت کے معزز جج نجم الحسن بخاری علیم خان کے خلاف کیس کی سماعت کریں گے۔ عدالت میں آج نیب کی جانب سےعلیم خان سے ہونے والی تفتیش کی رپورٹ پیش کی جائے گی اور ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی