پاکستان چاہتا ہے افغان بحران کے حل میں امریکا کی مدد کرے‘اسد مجید خان
واشنگٹن : امریکا میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹراسد مجید خان نے کہا کہ خطےمیں امن کے لیے وزیراعظم عمران خان اورصدرٹرمپ ایک پیج پرہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکا میں پاکستان کے سفیر اسد مجید خان نے کمیونٹی عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے افغان بحران کے حل میں امریکا کی مدد کرے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا ہمارا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، پاک امریکا تعلقات کبھی آسان نہیں رہے لیکن انتہائی اہم بھی ہیں۔ اسد مجید خان نے کہا کہ خطےمیں امن کے لیے وزیراعظم عمران خان اورصدرٹرمپ ایک پیج پرہیں، خطےمیں خوشحالی کے لیے امن ضروری ہے۔