اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں کشیدگی کم کرانے کیلئے کردار ادا کرے: وزیرخارجہ
اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ قبوضہ کشمیر میں صورتحال انتہائی مخدوش ہے اور ایسے میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے کردار ادا کرنے کا کہا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے جاپانی ہم منصب تارو کونو کو ٹیلیفون کیا اور حالیہ دورۂ جاپان مؤخر کرنے کی وجوہات بتائیں جب کہ دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان باہمی مشاورت سے دورے کی نئی تاریخ طے کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے اپنے جاپانی ہم منصب سے گفتگو میں کہا کہ 24 فروری کو جاپان کے دورے پر روانہ ہونا تھا تاہم پلوامہ واقعے کے بعد جنوبی ایشیا میں امن و امان کی صورتحال گھمبیر ہوگئی، اس نازک صورتحال میں میری اپنے ملک میں موجودگی ضروری ہے۔