خورشید شاہ کی نوازشریف کو این آئی سی وی ڈی میں علاج کی پیشکش
سکھر: پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے نوازشریف کو سندھ حکومت کے ادارے این آئی سی وی ڈی میں علاج کی پیشکش کردی۔ سکھر میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیوویسکیولر ڈیزیز (این آئی سی وی ڈی)کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف کی صحت خراب ہے اور ان کی پوزیشن صحیح نہیں، ہمیں عدالتی فیصلے کا احترام کرنا چاہیے لیکن نوازشریف کی ضمانت ہونی چاہیے۔ خورشید شاہ نے نوازشریف کو این آئی سی وی ڈی میں علاج کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا اپنا فیصلہ ہےکہ وہ کہیں بھی علاج کرائیں، وہ سکھر آجائیں، ہمارے دروازے ان کے لیے کھلے ہیں، این آئی سی وی ڈی سکھر میں اچھے ڈاکٹر ہیں۔