دورہ پاکستان میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کروں گا: گریگ چیپل

سابق آسٹریلوی کپتان گریگ چیپل نے ٹویٹر پر ویڈیو پیغام جاری کیا ہے، جس میں انھوں نے بتایا کہ میں پاکستان کا دورہ کر رہا ہوں، وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کروں گا۔ گریگ چیپل کا کہنا تھا کہ انھوں نے پاکستان میں تبدیلی کی اچھی باتیں سنی ہیں، یقین ہے کہ نئے وزیر اعظم زبردست کام کر رہے ہیں، میں یہ سن کر پرجوش ہوں کہ پاکستان میں کرکٹ واپس آ چکی ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان میں پی ایس ایل 5 کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، دو دن آرام کے بعد کل 26 فروری کو ملتان میں میدان سجے گا، جس میں میزبان ملتان سلطانز اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہوں گے، دونوں ٹیمیں ملتان پہنچ چکی ہیں۔