قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کرنے والوں کی نشاندہی کرکے انہیں سزا دی جائے گی:وزیراعظم
عمران خان نے ایک ٹوئیٹ میں یقین دلایا ہے کہ قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کرنے والوں کی نشاندہی کرکے انہیں سزا دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ قیمتوں پر قابو پانے کی حکومتی کوششوں کی بدولت قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے بالخصوص سبزیوں کی قیمتوں میں کمی دیکھی جا سکتی ہے۔