ڈونلڈٹرمپ کومقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر نریندر مودی سے بات چیت کرنی چاہیے:وزیر خارجہ
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ امریکہ کے صدرڈونلڈٹرمپ کومقبوضہ کشمیرکی صورتحال معمول پرلانے کے لئے بھارتی رہنمانریندرمودی سے بات چیت کرنی چاہیے۔ ایک نجی نیوزچینل سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج مقبوضہ وادی کے محاصرے کے علاوہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مرتکب ہورہی ہے جسے دنیانظراندازنہیں کرسکتی۔انہوں نے کہاکہ بھارت میں کانگریس پارٹی کے تقریباً ساٹھ ارکان نے کشمیر کے بارے میں قراردادپیش کی ۔انہوں نے کہاکہ پڑوسی ملک میں ایک بڑے گروپ نے بھی کشمیرکی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تحفظات کااظہارکیاہے۔