حکومت اظہاررائے کی آزادی پریقین ر کھتی ہے:ندیم افضل چن

وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہاہے کہ حکومت آزادعدلیہ، آئین وقانون کی بالادستی اور اظہاررائے کی آزادی پریقین ر کھتی ہے۔ انہوں نے ایک نجی نیوزچینل سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے آزادعدلیہ کی بحالی کے لئے جدوجہدکی ہے اورملک کے مفادمیں اُس کے فیصلوں پرعملدرآمد کیاہے۔