مریم نواز کی بیرون ملک جانےکی اجازت کیلئےدائردرخواست پرسماعت آج ہوگی

تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ کے جج جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ مریم نواز کی متفرق درخواست پر سماعت کرے گا۔ نیب کی ٹیم مریم نواز کی درخواست پرآج اپنامؤقف عدالت کےسامنے پیش کرے گی۔ درخواست میں مریم نواز کی جانب سے نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی استدعا کی گئی تھی۔ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ دو صفحات پر مشتمل ہے ، جس میں نوازشریف کی کورونری انجیو گرافی جلد از جلد کروانے کی سفارش کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق نواز شریف کی اگر کورونری انجیو گرافی نہ کرائی گئی تو ان کی جان کو خطرہ ہے، جبکہ نوازشریف کے غیر متوازن پلیٹلیٹس کی وجہ سے ان کا علاج موخر ہوتا رہا ہے۔نوازشریف کے طبی معائنہ کیلئے کنسلٹنٹ ہماٹالوجسٹ ڈاکٹر کاظمی 24 فروری کا وقت لیا گیا ہے،نوازشریف کو علاج کے لیے برطانیہ میں طبی ماہرین کی زیر نگرانی رہنا چاہیے۔ درخواست میں استدعاکی گئی ہے کہ والد کی تیمارداری کے لئے عدالت نام ای سی ایل سے نکالنے اور بیرون ملک جانے کی اجازت دے۔