سیالکوٹ: بس اور ڈمپر کی ٹکر سے خاتون سمیت 9 افراد زخمی

سیالکوٹ کے علاقے سمبڑیال ڈسکہ روڈ پر بس اور ڈمپر گاڑی کی ٹکر سے خاتون شمع وحید سمیت نو مسافر شدید زخمی ہوگئے۔ ورسالکے سٹاپ کے قریب ہونے والے حادثہ میں 24 سالہ تحسین، 39 سالہ اللہ دتہ، 33 سالہ اکرم ارشد، 35سالہ ساجد لطیف، 25 سالہ شیراز ادریس، بائیس سالہ عمران شفیق، 27 سالہ طلحہ ارشد اور بیس سالہ حامد شدید زخمی ہوئے۔ ریسکیو عملہ نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا، علاج معالجہ جاری۔ حادثہ ڈمپر گاڑی کے ڈرائیور کی تیزرفتار ڈرائیونگ سے پیش آیا، پولیس مصروف کاروائی