یورپی یونین کے وزرا کا اجلاس ، تجارتی مذاکرات کےلئے اختیار کی منظوری

یورپی یونین کے وزرا کا اجلاس برسلز میں ہواجس میں برطانیہ کے ساتھ اتحاد سے علیحدگی کے بعد تجارتی مذاکرات کےلئے اپنے اختیار کی منظوری دی گئی۔ اطلاعات کے مطابق یورپی یونین کے عمومی اور کونسل سے منظور شدہ دستاویز کو ہی مستقبل کی بات چیت کےلئے بنیاد بنایا جائےگا۔ ادھر برطانوی وزرا بھی لندن میں اجلاس کے دوران مذاکرات کے لئے حکومتی ابتدائی موقف پر غور کریں گے۔حتمی معاہدے کو آن لائن شائع کیا جائے گا اور جمعرات کو اسے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔