سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی

سنگاپور : عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 17 ڈالر50سینٹ کمی کے بعد 1659ڈالرفی اونس ہوگئی جبکہ ایشیائی منڈیوں میں بھی سونےکی فی اونس قیمت میں 18 ڈالر 75 سینٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں سات سال کی بلند ترین سطح کوچھونےکےبعد کمی کا رجحان نظرآرہاہے، عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی اور 17 ڈالر50سینٹ کی کمی سے سونےکی قیمت1659ڈالرفی اونس ہوگئی۔ ایشیائی منڈیوں میں سونےکی قیمت میں ایک فیصدسےزائد کی کمی ریکارڈ کی گئی، گزشتہ روزسونےکی فی اونس قیمت میں سولہ سوچھیتر ڈالرفی اونس پربندہوئی تھی جوکہ سات سال کی بلندترین سطح ہے۔ تجزیہ کاروں نے پیش گوئی کی ہے کہ مارچ میں سونے کی قیمتیں 1700 ڈالر فی اونس تک جاسکتی ہے جبکہ کرونا وائرس کےشدت اختیارکرنےکے بعد سرمایہ کارسونےمیں کومحفوظ سرمایہ کاری تصوررہے ہیں۔