ٹرمپ کا دورہ بھارت برسوں بعد شاہ جہاں اور ممتاز کی قبروں کی صفائیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دوروزہ دورے پر بھارت پہنچ چکے ہیں ،ان کی آمد کے موقع پر تاج محل کے آس پاس مرمت اور صفائی کا کام کیا گیا۔ اس موقع پر مغل شہنشاہ شاہ جہاں ا ور ملکہ ممتاز محل کی قبروں کو بھی ملتانی مٹی سے صاف کیا گیا۔ ٹرمپ بھارت کے دو روزہ دورے پرگجرات پہنچے اور اس کے بعد وہاں سے آگرہ ، جہاں انہوں نے تاج محل دیکھا۔میڈیا رپرٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ساتھ مغل شہنشاہ شاہ جہاں ا ور ملکہ ممتاز محل کی قبروں کو دیکھا۔ بتایا گیا ہے کہ تقریبا تین سو برس قبل تعمیر ہونے والی ان قبروں کو ملتانی مٹی سے پہلی بار صاف کیا گیا ہے۔ تاج محل کو صاف کرنے کے لیے عام طور پر ملتانی مٹی کا استعمال کیا جاتا ہے۔امریکی صدر کے ساتھ ان کی بیٹی ایوانکا اور ان کے داماد جیرڈ کشنرنے بھی تاج محل کا دورہ کیا۔