بلوچستان میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
بلوچستان میں محکمہ کسٹم نے نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ کسٹم اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ کسٹمز مارچ کے دوران بڑے پیمانے پر نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرے گا جس میں ان کے ساتھ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں پولیس اور ایف سی بھی شامل ہو گی۔ اعلامیے کے مطابق یہ کریک ڈاؤن کوئٹہ سے لیکر افغان بارڈر تک کے علاقوں میں کیا جائے گا، ایسے شورومز جو نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں کی خرید و فروخت میں ملوث ہوں گے ان کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔ کارروائی میں شوروم کے مالکان سمیت کاروبار کرنے اور موقع پر گاڑی میں سوار ڈرائیور کو گرفتار کیا جائے گا، ان کے خلاف ایف آئی ار بھی درج کروائی جائے گی۔