لیاقت جتوئی کا شہباز گل کو نوٹس بھیجنے کا اعلان

لیاقت جتوئی کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف کرپشن کا کوئی کیس نہیں ہے، شہباز گل کو قانونی نوٹس بھیجوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو پتا ہی نہیں کہ سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ گورنر ہاؤس سندھ میں ہوا۔سیف اللہ ابڑو کی جانب سے بھیجے گئے ہرجانے کے نوٹس پر لیاقت جتوئی کا کہنا تھا کہ وہ 22 گریڈ کے افسر نہیں کہ شوکاز نوٹس سے دھمکایا جائے گا، وہ شو کاز نوٹس کا جواب نہیں دیں گے۔