حکومت مریم نواز کو گرفتار کرنے کی کوشش کررہی ہے: راناثنااللہ
انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن ڈسکہ میں دھاندلی کا خود فیصلہ کرے اس لیے تمام ثبوت اسی کے سامنے رکھے جائیں گے۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ جس وقت جس کردار کو سامنے لانے کی ضرورت ہوئی اسے بے نقاب کریں گے۔ واضح رہے کہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں بدنظمی کے بعد مسلم لیگ (ن) نے پورے حلقے میں دوبارہ پولنگ کا مطالبہ کیا ہے#Waqtnews