پابندیاں ختم، یکم مارچ سے تمام اسکولز معمول کے مطابق کھلیں گے
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے بعض بڑے شہروں میں اسکولوں پر کلاسز کو چھوٹے گروہوں میں تقسیم کر کے پڑھانے کی پابندی کا اطلاق 28 فروری سے ختم ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یکم مارچ سے تمام اسکولز معمول کے مطابق کھلیں گے۔ 50فیصد بچوں کو بلانے کی پابندی 28فرور ی کوختم ہوجائے گی۔ ملک میں تمام سکول یکم مارچ سے 5 دن کلاسز کے معمول پر واپس چلے جائیں گے۔