وزیراعظم عمران خان کے کل دورہ لاہورکاامکان

وزیراعظم عمران خان سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے کاسنگ بنیادرکھیں گے،وزیراعظم ایوان وزیراعلیٰ میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے،وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ عثمان بزدارملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سینیٹ انتخاب،اتحادیوں سے مشاورت پروزیراعظم کواعتمادمیں لیں گے،اس کے علاوہ صوبے کے متعدد امور پر بھی مشاورت ہو گی۔ وزیر اعظم عمران خان سے سینئر پارٹی رہنما اور اہم وزرا بھی ملاقات کریں گے۔