وزیراعظم عمران خان کا ظفر زبیری کے انتقال پر اظہار افسوس

وزیراعظم عمران خان نے پرانے ساتھی اور پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سابق صدر ظفر زبیری کے انتقال پراظہار افسوس کیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ظفر زبیری کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ظفر زبیری کے انتقال کی خبر سن کر افسوس ہوا، ظفر زبیری کراچی کے ان کارکنوں میں سے ایک تھے جو دو دہائیوں تک ہمارے ساتھ کھڑے رہے۔آخر میں انہوں نے ورثا کیلئے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔ خیال رہے کہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سابق صدر و سابق چیئرمین و سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن سابق صدر انجینئر ظفرالدین زبیری 82برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے۔ظفر زبیری کی تدفین کراچی کے مقامی قبرستان میں ہوئی۔ سوگواران میں بیوہ ایک بیٹا اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔