جنوبی افریقا کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم پہلے تاریخی دورے پر کل پاکستان پہنچے گی

جنوبی افریقا کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کے دورے پر کل کراچی پہنچ رہی ہے۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں جنوبی افریقا کے دورہ پاکستان کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ بلائنڈ کرکٹ کی دو چیمپئن ٹیمیں 3 ایک روزہ میچز میں ایک دوسرے سے مدمقابل ہوں گی۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تینوں میچز کراچی کے ساؤتھ اینڈ کرکٹ اسٹیڈیم میں 28 فروری، یکم مارچ اور 3 مارچ کو کھیلے جائیں گے۔