پی ڈی ایم اور مریم نوازعدلیہ پر حملے کر کے انتخابات سے فرارچاہتے ہیں : عمران خان
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کاکہنا ہے کہ پی ڈی ایم اور مریم نواز سپریم کورٹ کے ججز پر حملے کر کے آئین کی خلاف ورزی اور انتخابات سے فرارچاہتے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم اور مریم بی بی کے سپریم کورٹ کےججز پر حملہ شرمناک ہے ، ایسا کرکے وہ وفاق کونقصان پہنچا رہےہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ ججز پر سوچے سمجھے حملوں کا ایک ہی مقصد ہے، یہ ججز پرحملے کرکے آئین کی خلاف ورزی اورانتخابات سے فرارچاہتےہیں ، پاکستان میں جنگل کے قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جارہا ہے ایک اور ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے رہنماؤں نے ہمیں چیلنج کیا تھا کہ اگر الیکشن چاہتے ہو تو کےپی اور پنجاب اسمبلیاں توڑ کر دکھاؤ ، ان کو یہ پتا ہے کہ یہ الیکشن جیت نہیں سکتے اس لیے سپریم کورٹ کے ججز کو بدنام کررہے ہیں اور آئین کی خلاف ورزی پر تیار ہیں تاکہ الیکشن نہ کرائے جا سکیں۔
Shameless & calculated attacks on SC judges by PDM & spoilt brat Maryam, nurtured on corruption money, have one purpose only - to run away from elections even by violating Constitution. By attacking SCP, they are damaging the Federation & ensuring law of jungle prevails in Pak.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 25, 2023