سیاسی قیدیوں کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک کرنے کی شدید مذمت کرتا ہوں: عمران خان
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری جیل بھرو تحریک کے دوران حراست میں لئے گئے سیاسی قیدیوں سے مجرموں اور دہشتگردوں جیسا سلوک روا رکھنے والی امپورٹڈ حکومت کی سفّاکانہ سوچ کی شدید مذمت کرتا ہوں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارے قائدین اور کارکنان اس فسطائیت، بنیادی حقوق کی پامالیوں اور حکمرانوں کی جانب سے خود (لوٹے گئے 1100 ارب پر) NRO لیکر قوم کو مہنگائی تلے کچلنے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔