پی ایس ایل 9: سلطانز کا گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 181 رنز کا ہدف
پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے 11ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 181 رنز کا ہدف دے دیا۔ پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے 11ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 181 رنز کا ہدف دے دیا۔ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ملتان سلطانز کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے۔ ملتان سلطانز کے ریزا ہینڈرکس 72 اور کپتان محمد رضوان 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ عثمان خان نے 14 رنز سکور کئے، طیب طاہر 35 اور خوشدل شاہ 1 رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ افتخار احمد بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عامر نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ عقیل حسین اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ واضح رہے کہ ملتان سلطانز اب تک ایونٹ میں اپنے چار میچز کھیل چکی ہے جس میں تین میں فاتح رہی اور ایک میں اسے شکست کا سامنا رہا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اب تک تین میچز کھیل کر ناقابل شکست رہی ہے۔