جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج نے امریکی صدر کی نئی دہلی آمد پر سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری کے چار واہ اور بجوات سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی، چناب رینجرز کے بھرپور جواب سے دشمن کی بندوقیں خاموش ہوگئیں
مقبوضہ کشمیر سےملحقہ سیالکوٹ ورکنگ باﺅنڈری لائن کے چارواہ اور بجوات سیکٹر پر بھارتی سیکورٹی فورسز نے پاکستانی چوکیوں اور پاکستانی دیہاتوں کو نشانہ بنایا- اس دوران پاکستانی علاقوں میں مارٹرگولے بھی پھینکےگئے جس سےمکانوں کو نقصان پہنچا اور لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا-چناب رینجرز نے بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری کابھرپور جواب دیا جس سے دشمن کی جانب سے گولہ باری رک گئی-بھارتی سیکورٹی فورسز کی طرف سے اس ورکنگ باﺅنڈری لائن پرکی جانے والی فائرنگ اورگولہ باری سے بائیس سے زائد پاکستانی شہری شہید اور پچاس سے زائد زخمی ہوچکے ہیں جب کہ لوگوں کی املاک کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچاہے