امریکی صدر اوبامہ کی گاڑی بیسٹ یعنی درندہ دنیا کی محفوظ ترین کار ہے ، گاڑی پر نہ بم اثر کرتا ہے نہ میزائل اور گنجائش ہے اس میں آٹھ سواریوں کی ،تیئس جنوری یعنی اوبامہ کی آمد سے دو دن قبل بھارت دارالحکومت نئی دہلی پہنچ گئی تھی
امریکی صدر باراک اوباما بھارتی داالحکومت نئی دہلی پہنچے تو سب کچھ نیا تھا لیکن پرانی تھی تو ان کی بیسٹ - یہ خصوصی گاڑی اوبامہ کی دلی آمد سے دودن قبل ہی بھارت پہنچا دی گئی تھی اس گاڑٰ ی پر ایک نگاہ ڈالنے سے ہی صاف ہو جاتا ہے کہ کیوں امریکی خفیہ سروس چاہتی ہے کہ اوبامہ بھارت کے یوم جمہوریہ کی پریڈ کے سلامی فورم تک پہنچنے کے لئے اسی گاڑی کی سواری کریں. اگر اوباما پروٹوکول پر عمل کرتے ہیں اور صدر پرنا ب مکھرجی کے ساتھ راج پتھ پہنچتے ہیں تو شاید وہ پہلے امریکی صدر ہوں گے جو اپنے انتہائی محفوظ بم پروف گاڑی میں سفر نہیں کریں گے. بیسٹ بم پروف گاڑی ہے جس پر نہ تو میزائل حملہ کرتا ہے اور نہ ہی اسے دھماکے سے اڑایا جا سکتا ہے، اسے امریکی سیکیورٹی ماہرین نے خصوصی طور پر امریکی صدر کیلیے تیار کیا ہے ،اس سے قبل سابق امریکی صدر جارج بش کے زیر استعمال کار میں وہ میکنزم نہیں تھا جو اس گاڑی میں موجود ہے، بیسٹ چھہ طاقتور سلنڈروں کے ساتھ زمین پر چلتا پھرتا جہاز بھی ہے -