حکومت نے یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنےکا فیصلہ کرلیا، قیمتوں میں آٹھ روپے پچاس پیسےتک کمی کا امکان ہے
ذرائع کے مطابق حکومت نے یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات مزید سستی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلے کے تحت پٹرولیم مصنوعات میں آٹھ روپے پچاس یپسے کمی متوقع ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت سات روپے اسی پیسے فی لیٹر کم ہونے کا امکان ہے، پٹرول کی قیمت میں چھ روپے پچاس پیسے اور لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں آٹھ روپے فی لیٹرکمی ہوسکتی ہے۔ مٹی کا تیل سات روپے اسی پیسے فی لیٹر سستا ہوجائے گا۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں مسلسل کمی کے باعث ملکی سطح پرتین ماہ سےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جا رہی ہے۔