کیوی بلے بازوں نے آخری پانچ اوورز ثواب سمجھ کر پٹائی کی
ولنگٹن میں کیویز نے پاکستان کی دعوت پر پہلے باری لی اور ابتدائی چھہ وکٹیں ننانوے رنز پر گرنے کے باوجود نیوزی لینڈ اپنا مجموعہ دو سو اسی تک لے جانے میں کامیاب رہا ،، جیک نکلس بیاسی ،،سینٹنر اور میٹ ہنری کی اڑتالیس اڑتالیس رنز کی دھواں دھار اننگز نے کیویز کا ٹوٹل دو سو اسی تک پہنچا یا موسم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے محمد عرفان اور محمد عامر نے کیویز کی ابتدائی چھہ وکٹیں ننانوے رنز پر گرا دیں،،پاکستان کی جانب سے انور علی کی خوب دھلائی ہوئی اگر چہ انہوں نے تین وکٹیں بھی لیں اور اپنا سلو باؤنسر مکلینگن کے ہیلمٹ پر بھی دے مارا لیکن پی سی بی کے شان پاؤلک کو چھیاسٹھ سکور ہوا،،عامر نے اٹھائیس رنز دے کر تین جبکہ محمد عرفان نے تینتالیس رنز دے کر دو کھلاڑی آؤٹ کیےپاکستان کھیلنے آیا تو حسب معمول گیند باؤنڈری سے باہر پہنچانا سیلفی سٹار اور کپتان اظہر محمود کیلیے انتہائی مشکل ثابت ہوا،،اظہر علی نے انیس رنز بنانے کیلیے پینتیس گیندیں کھیلیں جبکہ سیلفی سٹار نے ٹیم میں شامل رہنے اور کچھ نہ کرنے کا ٹریک ریکارڈ برقرار رکھتے ہوئے تیرہ رنز بنائے ،،محمد حفیظ نے بیالیس اور بابر اعظم نے باسٹھ رنز بنائے لیکین دونوں کھلاڑٰی اس سٹیج پر آؤٹ ہوئے جب پاکستان کو ان کی ضرورت تھی اور وہ سیٹ بھی ہو چکے تھے ، صہیب مقصود کی ناقص کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے آج بھی وہ صرف دس رنز بنا سکے پاکستان کی جانب سے عماد وسیم ایک،محمد عامر اور عرفان کوئی رنز نہ بنا سکے ،،سرفراز نے تیس اور انوار علی نے سولہ رنز کی اننگز کھیلی ،،پاکستان کی پوری ٹیم چھیالیسویں اوور کے اختتام پر دو سو دس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور یوں کیویز نے پہلا ایک روزہ میچ ستر رنز سے جیت کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ،،کیویز کے ٹرینٹ بولٹ نے چار جبکہ گرانٹ ایلیٹ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
احمد شہزاد،محمد حفیظ،صہیب مقصود اور انور علی وہ کھلاڑی ہیں جو کچھ کریں نہ کریں ہر صورت پاکستانی ٹیم کا حصہ بنے رہتے ہیں
پاکستانی سیلفی سٹار احمد شہزاد کو جب سے کورے اینڈرسن کا باؤنسر لگا ہے انہیں بلے بازی بھول گئی یہے لیکن پی سی بی سیلفی سٹار کو نہیں بھولا ،،احمد شہزاد اتنے رنز نہیں بناتے جتنی سیلفیاں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے ہیں ،آج بھی سیلفی ماسٹر کی ہمت تیرہ رنز پر جواب دے گئصہیب مقصود نے بھی ہمیشہ کی طرح اس میچ میں کچھ نہ کیا ، اور ایک بار پھر صرف دس رنز بنا سکے اور پویلین کی راہ پکڑی ایک روزہ کرکٹ کی رفتار جتنی تیز ہو چکی ہے محمد حفیظ کیلیے اس سے میچ کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے ،،سست رفتار بلے بازی اور سیٹ ہو کر اہم موقع پر آؤٹ ہو جانا حفیظ کی پرانی عادت ہے اورآج بھی انہوں نے یہی کیا کپتان اظہر علی کی پرفارمنس بھی اس میچ میں پہلے جیسی ہی رہی ، جبکہ ان کی کپتانی میں بھی کوئی خاص جان نظر نہ آئی ، اظہر علی انیس سکور کر کے آوٹ ہوئے
نیوزی لینڈ نے صرف ننانوے رنز پر چھ وکٹیں گنوانے کے بعد ایسا شاندار کم بیک کیا جس کی مثال نہیں ملتی
ننانوے رنز نیوزی لینڈ کے چھ کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔،میچ پوری طرح پاکستان کی گرفت میں تھا لیکن اس کے بعد چار کیویز بے قابو ہو گئے،چوتھے نمبر پر آنے والے ہینری نک ہولز نے بیالیس رنز کی ذمہ دار اننگز کھیلی مچل سینٹنر میٹ ہینری اور میک لیگن نے ثواب سمجھ کر پاکستانی باؤلرز کی پٹائی کی،چوالیس ویں اورز میں 203 پر آٹھ کھلاڑی آؤٹ ہونے کے باوجود نیوزی لینڈ نے آخری پانچ اوورز میں دھواں دار 71 رنز بنائے۔دوسری جانب پاکستان ٹیم کے ٹیل اینڈرز ریت کی دیوار ثابت ہوئے،،، آخری چار بلے باز صرف 5رنز کے اضافے کے بعد چلتے بنے۔