کراچی والوں سے ظلم ہوتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے تھے اسی لئے ایم کیو ایم سے علیحدگی اختیار کی ,سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال
سرجانی ٹاون کراچی میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی کمال کا کہناتھا لندن نے پاکستان کے مہاجروں کو کچھ نہیں دیا ,ایم کیو ایم قائد نے ہندوستان سے فنڈنگ حاصل کی ۔اگست کو جوفاروق ستار کی جانب سے جو ایم کیوایم بنائی گئی لندن کی پالیسوں کی وجہ سے ہے , مصطفیٰ کمال نے کہا حیدر آباد میں لاکھوں افراد کا جلسہ کیا اور اب 29 جنوری کو کراچی کا جلسہ ایم کیو ایم کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا,مصطفیٰ کمال نے کہا آج ان کے پاس سینیٹر ایم پی اے یا ایم این اے نہیں, لیکن اگلے عام انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرینگے , ان کا کہناتھا کہ کراچی کچرا کنڈی بن چکا ہے , کراچی والے یہاں سے فاٹا تک کے مسائل حل کرسکتے ہیں ,مصطفی کمال کا کہناتھا ایم کیو ایم پاکستان نے اپنا قائد بدل لیا ہے اور قومی اسمبلی سے استعفی نہیں دیا جارہا ہے