پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے مشیر قومی سلامتی جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ سے ملاقات
اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ امور، باہمی تعلقات اور سی پیک سمیت علاقائی سلامتی اور امن کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ملاقات میں پاکستان میں موجود چینی اہلکاروں کی سیکیورٹی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا , اس موقع پر چینی سفیر کاکہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف کامیاب کارروائیاں کی ہیں، چین سی پیک کے انتظامات پر مطمئن ہے،،منصوبہ مکمل ہونے سے معاشی سرگرمیاں تیز ہونگی, مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی آنے والی دنوں میں مزید مضبوط ہوگی، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ نا صرف دو طرفہ بلکہ خطےکے لئے بھی مفید ہے، منصوبے کی تکمیل سےپاکستان دنیا کو ملانے والے پُل کا کردار ادا کرے گا