رانا ثنا اللہ اور سعد رفیق زبان ٹھیک کر لیں۔ وزیراعظم کے کہنے پر لال حویلی خالی نہیں کریں گے۔ شیخ رشید
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاناما کیس میں ججز پر اعتماد ہے انہوں نے وہ فریقین کو صبر اور تحمل سے سن رہے ہیں۔ ہم اپنے موقف پر قائم ہیں کہ دولت کہاں سے آئی بتایا جائے بیس کروڑ عوام کیلئے پاناما کیس لڑ رہے ہیں
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پورا یقین ہے کہ انصاف کا علم بلند ہوگا۔ رانا ثنا اللہ زبان ٹھیک کریں۔ خواجہ سعد رفیق سے بھی یہ ہی درخواست کروں گا۔ چکوال میں لال حویلی خالی کرنے کا آرڈر کرنےوالوں کو بھی تنبیہ کروں گا۔ حکمرانوں کو کہوں کو گا کہ نااہل لوگوں کی باتوں میں ناآئیں۔ ا گر وزیراعظم لال حویلی خالی کرانا چاہتےہیں تو اپنے حق کیلئے لڑیں گے