نواز شریف کے وکیل نے ثابت کیا ہے،اُن کا پاناما سے تعلق نہیں,مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا موقف
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ سکرین پر چلائی جانیوالی دستاویزات کیس میں شامل ہیں، تحریک انصاف پاناما کیس پر سیاست کر رہی ہے، نوازشریف کے وکیل نے ثابت کیا کہ وزیراعظم کا پاناما سے تعلق نہیں، مریم نواز کا لندن فلیٹس سے تعلق کا الزام بھی جھوٹا ثابت ہوا، خیبرپختونخوا کے احتساب کمیشن کو تالا لگا ہے، اُس کا جواب دینا چاہیے،دانیال عزیز نے کہا کہ ثبوت نہ ہونے پر عمران خان گھٹیا حرکتوں پر اتر آئے ہیں، خود وہ اتنے جھوٹے ہیں کہ اُن کی آف شور کمپنی 1983ءکی نکلی، جہانگیر ترین بھی صنعت یافتہ کرپٹ ہیں جنہوں نے ایس ای سی پی میں اپنی کرپشن تسلیم کی اور اپنی بیٹی کو 6 کروڑ سے زائد کا تحفہ بھی دیا،طلال چودھری نے کہا کہ پاکستان میں پہلی دفعہ کسی نے سول نافرمانی کا نعرہ لگایا، عمران خان سے الیکشن میں پوچھا جائے گا کہ کیا کیا تو بتائیں گے کہ ایک درجن دھرنے دیے جبکہ وزیراعظم نے اپنی فیملی کو عدالت کے سامنے پیش کیا،مائزہ حمید کا کہنا تھا کہ عمران خان الیکشن کمیشن میں تلاشی دے رہے ہیں اور نہ منی ٹریل بتا رہے ہیں۔ عمران خان مریم نواز سے ڈرتے ہیں، لیگی رہنماؤں نے مزید کہا کہ ثابت ہوگیا ہے کہ نواز شریف کا پاناما سکینڈل سے کوئی تعلق نہیں ہے