ملک سے اندھیرے ختم کرنے کی ذمہ دار وزارت پانی و بجلی کی اپنی بتی گل ہو گئی
اندھیرے میں روشنی کے معاہدے کی مثال اس وقت سچ ثابت ہو گئی جب اسلام آباد میں پاکستان اور چین کے درمیان کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے جا رہے تھے، اب یہ محض اتفاق تھا یا کچھ اور، بجلی نے عین اس وقت دغا دیا جب معاہدے کے بعد فائلوں کا تبادلہ کیا جا رہا تھا، تقریب میں وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف سمیت اعلیٰ حکام موجود تھے، لیکن اس کے باوجود بجلی کا متبادل نظام فوری فعال نہ ہو سکا، اندھیرا چھا جانے پر چینی سرمایہ کار پریشان ہو گئے، جبکہ ہمارے وزیر سمیت اعلیٰ حکام شرمندہ ہو کر ہنستے رہے، شاید اس بے بسی کے عالم میں اس کے علاوہ کوئی چارہ نہ تھا