پاکستان نے بانی ایم کیو ایم کے معاملے پر برطانیہ کو مراسلہ ارسال کردیا
ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی طرف سے بھیجے جانے والے مراسلے میں حکومت برطانیہ کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ،بانی ایم کیوایم کے خلاف پاکستان میں جاری مختلف مقدمات میں مزید پیش رفت کے لیے ضروری ہے کہ برطانیہ میں ملنے والے شواہد حکومت پاکستان کے ساتھ شیئر کیے جائیں , مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی اور امن عامہ جیسے حساس معاملات کے پیش نظر حکومت پاکستان کی جانب سے مہیا کردہ شواہد کی روشنی میں بانی ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمات ختم کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے