پاکستان ویمنز کرکٹ کے چیف سلیکٹر محمد الیاس نے قوانین کی دھجیاں اڑا دیں
سگریٹ کو ایک صحت مند زندگی کے خلاف امر سمجھا جاتا ہے لیکن یہاں تو سمجھانے والے ہی قانون کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں، یہ ہیں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد الیاس, جو نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں دوران میچ سگریٹ کے سوٹے لیتے رہے, پبلک مقامات کی طرح گراونڈز میں سگریٹ نوشی پر سخت پابندی ہے,اس سے قبل بھی ویمنز چیف سلیکٹر خواتین کیمپ کے دوران بھی سگریٹ نوشی کرتے رہتے تھے۔ٹیم انتظامیہ ہمیشہ کھلاڑیوں کو ڈسلپن پرسخت پابندی کا درس دیتی رہتی ہے مگر خود اس قوانین کا مذاق بنارکھا ہے