ڈاکٹرز اور پروموٹرز مائیکل جیکسن کے قتل میں ملوث ہیں, پیرس جیکسن
مائیکل جیکسن کی بیٹی پیرس جیکسن نے نیاپنڈورا بکس کھول دیا، ایک انٹرویو کے دوران پیرس جیکسن نے دعویٰ کیا کہ ان کے والد کی ہلاکت طبی نہیں بلکہ انہیں قتل کیا گیا، پیرس نے انکشاف کیا کہ خاندان کے افراد اور ان کے چاہنے والے اس بات سے آگاہ ہیں، مائیکل جیکسن ذہنی دباؤ میں تھے، وہ کبھی نہیں سوتے تھے، ڈاکٹرز اور پروموٹرز مائیکل جیکسن کے قتل میں ملوث ہیں، پروموٹرز گلوکاروں کے ساتھ انتہائی بدترین سلوک کرتے ہیں، پروموٹرز گلوکاروں کا خون نچوڑ کر مرنے کیلئے چھوڑ دیتے ہیں،پیرس جیکسن کا کہنا تھا کہ ان کے والد ہمیشہ کہتے تھے کہ وہ لوگ ہمیں پکڑنے کے انتظار میں ہیں، یہ لوگ انہیں بھی ایک دن قتل کر دیں گے، پیرس کا کہنا تھا کہ وقت تمام زخموں کو بھر دیتا ہے،لیکن ان کے ساتھ ایسا نہیں ہوا