امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے یاسر عرفات کو قتل کرنے کی بے پناہ کوشش کی

نیو یارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سابق اسرائیلی وزیراعظم ایریئل شیرون سابق فلسیطینی صدر یاسر عرفات کو قتل کرانے کے لیے بے چین تھے اور انہوں نے فلسطینی لبریشن آرگنائزیشن کے سربراہ کو قتل کرنے کے لئے کئی منصوبے بھی بنوائے تھے۔نیویارک ٹائمز کے مطابق اسرائیلی صحافی رینون برگمین نے سابق فلسطینی صدر کی موت کے کئی سالوں بعد اپنی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی حکام کی جانب سے یاسر عرفات کے جہاز کو غرق کروانے کا منصوبہ بھی بنایا گیا تھا جبکہ یاسرعرفات کو قتل کرنے کے بعض منصوبے تو بالکل فلمی سین کی طرح تھے۔کتاب کے مطابق ایتھنزایئرپورٹ پراسرائیلی انٹیلی جنس اہلکار یاسرعرفات کےمنتظرتھے، ایک مرتبہ ایف 16 نے بوئنگ 707 کے قریب پہنچ کرمواصلات میں خلل ڈالا،یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ ایف16 طیاروں نے 5دفعہ مختلف مسافر طیاروں کی جانب اڑان بھری، جنگی طیاروں کو یاسرعرفات کا مسافر طیارہ تباہ کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔کتاب میں مصنف نے کہا ہے کہ اسرائیل سمجھتا تھا کہ عرفات کا خاتمہ فلسطینی ریاست کاخاتمہ ہوگا، یاسرعرفات کو انٹرویو کے دوران صحافی سمیت مارنے کا فیصلہ بھی کیا گیا تھا۔