نئے ایس ایس پی ملیر عدیل چانڈیو نے ضلع ملیر کا انتظامی ڈھانچہ تبدیل کرنے کی ٹھان لی
نقیب اللہ محسود کو مبینہ مقابلے میں ہلاک کرنے والے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار تو روپوش ہو گئے مگر ساتھیوں کی مشکلات میں اضافہ کر گئے، جوں جوں تحقیقات میں پیشرفت ہورہی ہے معطل ایس ایس پی راؤ انوار کے ساتھیوں کے گرد بھی گھیرا تنگ ہوتا جارہا ہے، ایس ایس پی ملیر عدیل چانڈیو نے سابق ایس ایس پی کے خاص ساتھیوں میں شمار ہونے والے اے ایس آئی راؤ فیصل اور پانچ ہیڈ کانسٹیبلز دانیال پرویز، جاوید اقبال، عمر ملاح، دانش پرویز اور فخر چیمہ کو ملیر سے فارغ کر دیا گیا۔ ادھر ضلع کا انتظامی ڈھانچہ تبدیل کرنے کیلئے گیارہ تھانوں کے ہیڈ محرر اور بارہ چوکی انچارجز کو ہٹانے کیلئے ایس ایس پی ملیر نے کراچی پولیس چیف سے رابطہ کر لیا۔ ایس ایس پی ملیر نے تمام چوکی انچارجز اور ہیڈ محررز کو شہر کے دیگر اضلاع میں تبادلہ کرنے کی درخواست کی ہے