جرمن کابینہ نے ہتھیاروں کی فروخت میں کمی کے دعوؤں کے باوجود ریکارڈ اسلحہ فروخت کی منظوری دے دی
جرمن کابینہ نے ہتھیاروں کی فروخت میں کمی کے دعوؤں کے باوجود ریکارڈ اسلحہ فروخت کی منظوری دے دی۔اینگلا مرکل کی حکومت نے دوہزارچودہ میں تیس بلین ڈالرسے زائد ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی تھی۔برلن حکومت نے دوہزارچودہ سے سترہ کے درمیان سترہ بلین ڈالرسے زائد ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دی تھی تاہم رواں سال جرمن کابینہ کی جانب سے ہتھیاروں کی فروخت سب سے زیادہ ہے۔یہ اسلحہ تنازعات کے حامل ممالک میں فروخت کیا جائے گا۔دوسری جانب مخلوط حکومت سازی کے لیے مذاکرات میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی نے اسلحہ کی فروخت سے متعلق سخت قوانین کے نفاذ کی شرط بھی رکھی تھی