معصوم کلی کو مسلنے والے درندہ نما ملزم عمران علی کا اعترافی ویڈیو بیان جاری کردیا گیا

قصور میں ننھی زینب کے ساتھ گھناؤنا فعل کرنے والے سفاک قاتل کا اعترافی بیان منظر عام پر گیا، انسان نما درندے نے سب اگل دیا، ملزم نے انتہائی ڈھٹائی سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ زینب کو والدین سے ملوانے کے بہانے ساتھ لے گیا، زینب بار بار پوچھتی رہی ہم کہاں جا رہے ہیں، جواب میں راستہ بھولنے کا بہانہ بنا دیا۔ ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ اس نے زینب کو پونے ساتھ بجے اغوا کیا، جگہ نہ ملنے پر زینب کو گھماتا رہا، زیرتعمیرسوسائٹی میں پکڑے جانے کے خوف سے کوڑے کے ڈھیرپرزینب کولے گیا۔۔ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ بچوں کو نیاز کے چاول، ٹافیاں اور بالوں میں لگانے والے کلپ دلوانے کے بہانے ساتھ لے جاتا تھا، جن گھروں میں کام کرتا تھا انہی کی بچیوں کواغوا کرتا تھا، غموں سے چور بدنصیب باپ نے قاتل کو عبرتناک سزا کا مطالبہ کردیا، کہا کہ سزا ایسی ہو کہ دوبارہ کوئی ایسا گھناؤنا جرم کرنے کا بھی سوچے۔