جو کچھ پاکستان میں ہو رہا ہے وہ آئین کے اندر رہ کرہو رہا ہے۔ وزیراعظم
وزیراعظم شاہد خاقان ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم میں شریک ہیں، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہم اپنے مسائل پر قابو پا رہے ہیں، پاکستان درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے، سیاسی تبدیلیوں کے باوجود پالیسی تبدیل نہیں ہوئی، جو کچھ پاکستان میں ہو رہا ہے وہ آئین کے اندر رہ کرہو رہا ہے، کانفرنس میں بلاول بھٹو زرداری اور شیری رحمان کی بھی شریک تھے، ڈپلومیٹک معاملات کو بہتر بنانے کے سوال پر وزیراعظم نے کہا کہ اس کا جواب شیری رحمان دیں گی، وزیراعظم نے کہا کہ خوشی ہے کہ بلاول بھی یہاں موجود ہیں، یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک کے اندر سیاسی قیادت کے مابین جیسے بھی تعلقات ہوں لیکن ملکی معاملات میں وہ اکٹھے ہیں، وزیراعظم خصوصی طور پر بلاول بھٹو کے پاس بھی گئے اور انہیں خوش آمدید کہا۔