مردان میں عاصمہ قتل کیس میں کوئی خاطر خوا پیش رفت نہ ہو سکی، بارہ روز گزر جانے کے بعد بھی قاتل پولیس کی گرفت سے باہر

مردان میں عاصمہ قتل کیس باریوں روز میں داخل ہو گیا ،، خیبر پختواخوا پولیس کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ،، مثالی پولیس کی فرانزک رپورٹ بھی موصول نہ ہوسکی ،رپورٹ کی جلد تیاری کے لئے خیبرپختون خوا کے آئی جی نے پنجاب حکام سے رابطہ کرنے کے بعد عوام کی نظر اب پنجاپ خکومت پربھی ہے ،، واقعے کی جے آئی ٹی میں ایک ماہر نفسیات کو بھی شامل کرلیاگیا ہے،، پولیس کے مطابق کیس میں اب تک 230سے زائد افراد سے تفتیش مکمل کر لی گئی ہے ،، تمام زیر حراست افراد کو پوچھ گچھ اور ڈین این اے کے نمونے حاصل کرنے کے بعدرہا دیا گیا ہے ،، فرانزک رپورٹ آنے کے بعد مشکوک افراد کے سمپل کراس میچ کے لئے بجھوائے جائیں گے،، عاصمہ کے لواحقین انصاف ملنے کیلئے پر امید ہیں