کراچی میں شمال مشرقی ہوائیں چلنےسےسردی کی شدت میں اضافے کا امکان
کراچی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں شمال مشرقی ہوائیں چلنےسےسردی کی شدت میں اضافےکاامکان ہے، ہوا 8 کلومیٹر فی ناٹیکل میل کی رفتار سے چل رہی ہے، بارش کاامکان نہیں، مطلع جزوی ابرآلود رہےگا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سرد ہوائوں کی لپیٹ میں ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی ہوائیں چلنےسےسردی کی شدت میں اضافےکاامکان ہے، آج کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔