تحریک انصاف چاہتی ہے پولیس میں بہتری آئے: وزیر خارجہ
اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سندھ میں حکومتی پارٹی کے وائس چیئرمین پر فائرنگ لمحہ فکریہ ہے۔ پولیس حد سے تجاوز کرتی ہے تو کنٹرول کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف چاہتی ہے پولیس میں بہتری آئے، پولیس حد سے تجاوز کرتی ہے تو کنٹرول کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خیبر پختونخواہ پولیس کو بہتر کیا، سندھ اور پنجاب کی پولیس میں بھی بہتری لائیں گے۔ پولیس کا مقصد تحفظ دینا اور جان اور مال کا تحفظ کرنا ہے۔ پولیس میں بھی کالی بھیڑیں ہیں جو سیاسی اثر سے آئے۔