’علیمہ خان نے پاکستان میں اپنی اور شوہر کی وراثتی جائیداد بیچ کر بیرون ملک اثاثے خریدے‘
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کے اثاثوں سے متعلق ان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے ایک بیان جاری کیا ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ علیمہ خان نے پاکستان میں اپنی اور شوہر کی وراثتی جائیداد بیچ کر بیرون ملک اثاثے خریدے، یہ پیسہ پاکستان سے بینکوں کے ذریعے بیرون ملک بھیجا گیا، بیرون ملک اثاثوں کی خرید میں ٹیکسٹائل بزنس سے ہونے والا منافع بھی شامل ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ علیمہ خان ٹیکسٹائل مصنوعات کی کمپنی میں 50 فیصد کی حصہ دار ہیں، ان کی کمپنی کی تیار کردہ مصنوعات بیرون ملک فروخت کرتی تھیں، کمپنی کی بیرون ملک کمائی قانون کے تحت باہر رکھی اور اثاثوں کی خرید میں استعمال کی۔