سیہون شریف: ٹرک اور وین میں تصادم، 4 افراد جاں بحق, 12مسافر زخمی
سندھ میں سیہون شریف کے قریب ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔مقامی پولیس کے مطابق حادثہ انڈس ہائی و ے پر آمری کے قریب پیش آیا جس میں ٹرک اور وین کے درمیان تصادم ہوا ہے جس سے 4 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ایس ایس پی توقیر نعیم کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد وین میں سوار تھے، حادثے میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا۔