شراب سمگلنگ کرنے کا انوکھا انداز ناکام
شراب سمگلنگ کرنے کا انوکھا انداز ناکام،تھانہ پولیس سٹی نے آئل کے ڈرم میں شراب لے جانے کی کوشش ناکام بنادی،10بوتل شراب برآمد،گاڑی ضبط ملزم حوالات بند تفتیش شروع،تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او راجاسہیل احمد خان نے نگرانی میں منظرحسین،ضیاء السلام،سب انسپکٹر صاحبان،تحسین قیوم،،آئے ایس آئی،تفتیشی آفیسر منظوراعوان،وڈی ایف سی نے دومیل کے قریب ایک گاڑی جو پرانا آئل لے جانے کا کام کرتی ہے کو روک کر تلاشی لی تو امجد حسین ولد نورحسین قوم اعوان ساکنہ لوہر پلیٹ مظفرآباد سے دس بوتل شراب برآمد کرلی،شراب کی ایک بوتل کا پارسل برائے کیمیکل تجزیہ کیلئے بھیج دیا گیا ہے،تھانہ پولیس سٹی باجرائم3/4 ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش تحسین قیوم کے سپردکردی گئی ہے۔عوامی حلقوں نے پولیس کی اس کارروائی کا خیرمقدم کیا ہے