وزیراعظم عمران خان نے برطانیہ کی طرف سے اپنے شہریوں کے لئے پاکستان کے سفری ہدایت نامے میں تبدیلی کے اعلان کواچھی خبرقراردیاہے

وزیراعظم عمران خان نے برطانیہ کی طرف سے اپنے شہریوں کے لئے پاکستان کے سفری ہدایت نامے میں تبدیلی کے اعلان کواچھی خبرقراردیاہے۔ ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے کہاکہ آج پاکستان کودرپیش دواہم مسائل حل ہوں گے جن میں بیروزگاری اورحسابات جاریہ کے خسارہ شامل ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ برطانیہ کی طرف سے پاکستان کے لئے سفری ہدایت نامے میں تبدیلی سے سیاحت اورسرمایہ کاری کو فروغ ملے گا جس سے خصوصاً نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔