وزیراعظم کاپاکستانیوں پر پانچ فروری کو کشمیریوں کی حمایت میں گھروں سے باہرنکلنے پر زور

وزیراعظم عمران خان نے ملک میں اوربیرون ملک مقیم پاکستانیوں پرزوردیاہے کہ وہ پانچ فروری کو کواَسی لاکھ کشمیریوں کی حمایت میں گھروں سے باہرنکلیں۔ ایک ٹوئیٹ پیغام میں انہوں نے کہاکہ فسطائی اورنسل پرست مودی حکومت نے کشمیریوں کا گزشتہ تقریباً چھ ماہ سے نولاکھ بھارتی فوجیوں کے ذریعے محاصرہ کررکھاہے۔ ادھرحکومت آج (ہفتہ) سے ریلیوں، سیمیناروں اورنمائشوں کے ذریعے ایک جامع مہم شروع کررہی ہے جس کامقصدعالمی سطح پرکشمیرکے مسئلے کواجاگرکرناہے۔پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں بھی ایک مہم شروع کی جائیگی جس کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو بے نقاب کرناہے۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء کو عوام میں اس مسئلے کے بارے میں شعور بیدار کرنے کے ذریعے مہم کو کامیاب بنانے کیلئے مختلف اہداف دئیے گئے ہیں