سید علی گیلانی کی کشمیریوں سے بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طورپر منانے کی اپیل

مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں سے کل (اتوار) بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طورپر منانے کی اپیل کی ہے ۔ سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے کہاکہ جمہوریت عوام کی رائے کے احترام کا نام ہے جبکہ بھارت نے ہمیشہ ظلم وجبرکے ذریعے کشمیریوں کی جمہوری آواز دبائی ہے اور گزشتہ 72برس سے فوجی طاقت کے بل پر انہیں محکوم بنا رکھا ہے۔سیدعلی گیلانی نے کہاکہ جنوری1990ء میں بھارتی فوج کے قتل عام نے بھارتی جمہوریت کے حقیقی چہرے کوبے نقاب کیاہے