پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
میرے پاس تم ہو‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ عائزہ خان کے نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر وائرل ہوگئی۔ عائزہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ تصاویر اپنے مداحوں سے شیئر کی، تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عائزہ نے کالے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے جس میں بہت خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔ عائزہ نے تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ کیپشن لکھا کہ ’گزشتہ رات کی تصاویر‘، عائزہ نے یہ نہیں بتایا کہ یہ تصاویر کس ایونٹ کی ہیں لیکن مداحوں کی جانب سے تصاویر کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے عائزہ خان نے شوہر دانش تیمور اور بچوں کے ساتھ اپنی 29 ویں سالگرہ منائی تھی جس کی تصاویر وائرل ہوگئی تھیں۔ حال ہی میں منعقدہ ایک پروگرام میں جب عائزہ خان سے فلموں میں کام کرنے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا ، “میں نے کبھی فلموں میں کام کرنے کے بارے میں نہیں سوچا۔”